آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا،امیر جماعت اسلامی

راولپنڈی(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، بجلی کی قیمت لاگت کے حساب سے طے کرنا ہوگی،مطالبہ ہے اب میڈیا پر مذاکرات کئے جائیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مطالبات حقیقت پر مبنی ہیں،حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں،ہم سے بجلی قیمت وصول کریں، اضافی ٹیکس وصول نہ کریں،جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کی قیمت بھی ہم پر پڑجاتی ہے،امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ انہوں نے آئی پی پیز معاہدوں سے ہزاروں ارب روپے لوٹ لئے،جن معاہدوں کی مدت ختم ہو گئی ان کو ختم کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *