آئی پی ایل، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار

کینبرا(پاکستان امیج)آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے آئی پی ایل کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے سکیورٹی خدشات اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے بھارت واپس جانے سے انکار کیا ہے۔

فاسٹ باؤلر نے آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مچل ا سٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز میں اپنے دستیاب نہ ہونے کا بتا دیا ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے روک دیے جانے والے میچ کا حصہ تھے ان کی اہلیہ بھی وہاں موجود تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *