آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی،سعودی سفیر کا قومی ٹیم کیلئے خصوصی پیغام

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد المالکی نے ٹی 20ورلڈکپ پر قومی ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سعودی سفیر نے ٹی 20ورلڈکپ 2024میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ، سعودی سفیر نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ان شاءاللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے،پاکستانی عوام یقیناً ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے،پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھی دعاگو ہوں،نواب بن سعید احمد المالکی نے کہاکہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *