آئی سی سی ورلڈ کپ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

نئی دہلی (پاکستان امیج) آئی سی سی ورلڈ کپ کے21 ویں میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو4وکٹوں سےشکست دے دی۔

بھارت نے274 رنز کا ہدف48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کے پہلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی روہت شرما تھے جو 46 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، دوسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 26 رنز بناکر فرگوسن کاشکار بنے, تیسرے آؤٹ ہونیوالے بیٹرشریاس ایئرتھے جو ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے، سوریا کمار یادیو محض 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئےویرات کوہلی95 رنز بنا کر فلپس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔محمد شامی نے1 جبکہ جدیجہ نے 39رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

زندگی کا وہ موڑ بہت حسین ہوتا ہے جب خواہشوں کے جگنو چمن دل کو منور کر دیتے ہیں، ابھی تو اس نے اپنے جیون ساتھی کو نظر بھر کے دیکھابھی نہیں تھا
نیوزی لیند کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل 130 اور رویندرا 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے صفر جبکہ ول ینگ 17 رنز بناکر پویلین لوٹے، تیسری وکٹ کی شراکت میں راچن رویندرا اور ڈیرل مچل کے درمیان 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم رویندرا 75، کپتان ٹام لیتھم 5 جبکہ گلین فلپس 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین 6 اور سینٹنر ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ میٹ ہینری صفر، فرگوسن ایک رن بناسکے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔کلدیپ یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج اور بمراہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو کم سکور پر آوٹ کر کے ہدف کا تعاقب کریں گے۔ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ہدف کا تعاقب کر سکتے ہیں اس لئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی کپتان ٹام لیتھم کاٹاس کے بعد کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باولنگ کو ترجیح دیتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *