آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی پوزیشن بدل گئی؟

دبئی (پاکستان امیج) آئی سی سی (عالمی کرکٹ کونسل) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق باولرز رینکنگ میں پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی، جوش ہیزل کو ہٹا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔ بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین آل راونڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں ۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ میچ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن کو پہلے ہی اوور میں آوٹ کیا اور اس طرح ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے باولر بن گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *