آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں تعینات 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا

اسلام اآباد(پاکستان امیج)آئی جی اسلام آباد کی سپریم کورٹ پیشی پولیس اہلکاروں پر بھاری پڑگئی۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

آئی جی اسلام آباد کی ہفتے کے روز سپریم کورٹ آمد پر صحافیوں کو موبائل سے ان کی ویڈیو بنانے سے نہ روکنے کے سبب اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔

یہ چار پولیس اہلکار سپریم کورٹ کے وکلاء گیٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز بیرسٹر گوہر خان کے گھر پولیس چھاپے کے بعد سپریم کورٹ کی طلبی پر آئی جی پیش ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *