اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر غور جاری ہے۔
اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
یکم جولائی 2026 سے نئی ٹیکس شرح نافذ کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی۔
سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکومت بجٹ 2026-27 میں ٹیکس استثنا محدود کرنے پر غور کر رہی ہے، اسٹیشنری سیکٹر پر ٹیکس رعایت کے خاتمے سے قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی شرح کے نفاذ سے اسٹیشنری مصنوعات پر ٹیکس بوجھ تقریباً دگنا ہو جائے گا۔ یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے کا امکان ہے۔
Pakistan Image