آئی ایم ایف نے گوشت اور دودھ کی قیمت سے متعلق بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے گوشت اور دودھ کی قیمت طے کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق سمری ای سی سی کو منظوری کیلیے بھیجی جائیگی۔دوسری جانب وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے قیمتوں کی ڈی کیپنگ پر مشاورت طلب کی ہے۔ پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *