آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بنکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہو، پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد روز ویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ سے منظوری پر کمرشل بنکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی، پی آئی اے قرض ریشڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے قرض ریشڈول پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *