آئی ایم ایف نے حکومت کو گیس ٹیرف کے نفاذ سے الگ کرنیکا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج )آئی ایم ایف نے ایک بار پھر حکومت کی جانب سے اوگرا کو گیس کی فروخت کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اب اپنے آپ کو ٹیرف کے نفاذ کے معاملے سے الگ کرلینا چاہئے۔
سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق اس سے گیس کے گردشی قرض میں مزید اضافے سے بچنے میں مدد ملے گی جو اب 29 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔آئی ایم ایف نے حکومتی عہدیداروں کو یہ بھی یاد کرایا کہ یکم جنوری تک اداروں کی اپنی کھپت کے بجلی گھروں کےلئے بھی گیس کے ٹیرف آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کے برابر لا یاجانا ہے۔ سینئر حکومتی عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ ’ نگرا ن حکومت کے دور میں اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ای سی سی نے ایک فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے تحت اوگرا کو گیس کی قیمت فروخت کے تعین کا اختیار دیاگیا تھا اور اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی اور 40 دن میں یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ کس قسم کے صارفین کو سبسڈائز ٹیرف دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *