آئی ایم ایف بورڈ اجلاس : 29 اپریل تک کے شیڈول میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

اسلام آبادـ(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا، تاہم 29 اپریل تک جاری کیے گئے شیڈول میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔

آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہوجائے گا۔

پاکستان کے ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ کا اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *