آئین میں کابینہ کے کتنے ارکان کی اجازت ہے؟ سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت کر دی

لاہور(پاکستان امیج )مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں کابینہ کے 33 ارکان کی اجازت ہے،آئین کی رو سے 21 دن میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے، اگر صدر اجلاس نہیں بلاتا تو اس کا طریقہ کار موجود ہے۔ پارلیمان کا یہ اختیار ہے کہ وہ یہ آرڈر کرے کہ اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے،آئین سے روگردانی نہیں ہوسکتی۔

“جنگ ” کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو جانے سے پہلے آئین کی پاسداری اپنے حلف اور عہدے کا پاس کرنا چاہیے۔ شہباز شریف مختصر کابینہ کے ساتھ حکومت شروع کرنا چاہتے ہیں، آئین میں جو اجازت ہے اس سے کابینہ چھوٹی ہوگی، مریم نواز کی عوام میں بحیثیت وزیراعلیٰ پذیرائی کیلئے سب سے اہم پرفارمنس ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *