آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس،سیاسی جماعتوں کے مسودے پیش

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مسودے پیش کر دیئے گئے۔
سما ٹی وی کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے حکومتی مسودے پر کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی،وزیرقانون نے مسودے پر شق وار ارکان کو اعتماد میں لیا،حکومت، پیپلزپارٹی، جے یو آئی، اے این پی کے مسودے ٹیبل پر رکھ دیئے گئے۔

تحریک انصاف کی جانب سےآج بھی کوئی مجوزہ مسودہ نہیں لایا جا سکا، خصوصی کمیٹی کو تمام مسودوں کو یکجا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *