آئینی ترامیم کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ ارکان پورے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد ( پاکستان امیج ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مطلوبہ ارکان پورے ہیں، آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن یہ کہہ دے کہ آج ہمیں شکست ہونی ہے، تو پھر تو ان کے پلے کچھ نہیں رہتا، جس نے دکان پر سودا بیچنا ہوتا ہے وہ تو کہے گا میرا سودا بہترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینے کی بات درست نہیں، جو بھی جوڈیشل ریفارمز آئیں گی، وہ اجتماعی نوعیت کی ہوں گی، انفرادی نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *