آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی(پاکستان امیج) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن بھر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *