آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد(پاکستان امیج) آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یکم مئی 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

کیونکہ صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 0.016 روپے کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر محض 0.01 روپے اضافہ متوقع ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا بوجھ ممکنہ طور پر صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *