آئندہ وفاقی بجٹ پر مشاورت کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ پر مشاورت کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے جس میں نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو اور مالی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

آئی ایم ایف وفد کی اسلام آباد میں حکومتی معاشی ٹیم سے مذاکرات شروع ہوگئے، وفد 20 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

نئے مالی سال کے بجٹ اہداف، ٹیکس محاصل، مالی اصلاحات، انرجی سیکٹر ریفارمز اور نجکاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

وزارت توانائی سمیت دیگر اداروں اور محکموں سے اصلاحات پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفد کے ساتھ نئے بجٹ کے لیے ٹیکس اور دیگر معاشی اہداف طے کیے جائیں گے۔ ترقیاتی اخراجات کے لیے تجاویز تیار کی جائیں گی۔ مالی نظم و ضبط بہتر بنانے، حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی کے اقدامات پر بات ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سیاسی مسائل سلجھانے کی ضرورت ہے، ان کو پیچیدہ نہ کریں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email