اسلام آباد(پاکستان امیج )آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان سے آئندہ پروگرام کے لئے ہونے والے مذاکرات پر بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف وفدناتھن پورٹرکی قیادت میں اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرےگا، مشن اگلے پروگرام کے لئے مذاکرات کرے گا۔ایستھر پیریز نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے اور مذاکرات میں پاکستانیوں کے فائدے کے لئے پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنا ہے، ان مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image