آئندہ سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک شخص کتنے لاکھ روپے میں حج کرے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئندہ سال حج پر 28 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کر لیا، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،2024کے حج کیلئے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210ہے، 50فیصد کوٹہ سرکاری اور 50فیصد نجی حج سکیم کیلئے مختص ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی 20سے 25دن کا حج بھی کرسکیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *