پشاور(پاکستان امیج)پی ٹی آئی میں اختلافات دور کرنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،علی امین گنڈاپوراورعاطف خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،اسدقیصراورشہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ کو ٹیلیفون کرنے پر آمادہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ باہمی اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے،اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے عاطف خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی دعوت دی،عاطف خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس آمد کی حامی بھرلی ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image