صوابی میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکی لڑکا نکل آیا

صوابی(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی اور پولیس نے خود کو لڑکی ظاہر کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

ضلع صوابی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا، جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمعیز ساکن بامخیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

صوابی پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عہد کیا کہ آئندہ اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ایران امریکا مذاکرات اسلام آباد میں؟ الجزیرہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے وقت بھی بتا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دعوے کے ساتھ رپورٹ کیا ہے کہ امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email