#ٹرینڈنگ

پاکستان سے امریکا کیلیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی …

Read More »

پاک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یوم فضائیہ پر وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ …

Read More »

نواب شاہ؛ تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، 5افراد جاں بحق

نواب شاہ(پاکستان امیج)قاضی احمد میں قومی شاہراہ سنگرہ موری پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 20 سے زائد مسافر شدید زخمی بھی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی احمد، نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مسافر کوچ ملتان سے …

Read More »

پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر پی ٹی آئی …

Read More »

ایبٹ آباد؛ ڈمپر نے اسکول کے 8بچوں کو کچل ڈالا، 3موقع پر جاں بحق

ایبٹ آباد(پاکستان امیج)ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن کے پاس ڈمپر نے اسکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا جس کے باعث 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے جبکہ 5 بچے شدید زخمی ہیں۔ حادثہ ایف بی آر آفس کے ساتھ لیڈی گارڈن …

Read More »

بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے پر دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرآب

لاہور(پاکستان امیج)بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور درجنوں دیہات زیر آب آ گئے۔ بھارت نے دریائے ستلج میں ایک بار پھر پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کی …

Read More »

عطیات کا عالمی دن؛ وزیراعظم کی قوم سے سیلاب متاثرین کیلیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی …

Read More »

وزیراعظم و کابینہ کو توہینِ عدالت نوٹس؛ عافیہ صدیقی رہائی کیس کیلیے لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے کیس کو 10 ستمبر کے لیے سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم …

Read More »

سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل میمن

کراچی(پاکستان امیج)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازارِ حصص میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک …

Read More »