مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کل مری روانہ ہونگے

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کل مری روانہ ہونگے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم مری میں لیگل ٹیم سے اپنے کیسز پر مشاورت کرینگے ،نوازشریف21نومبر کو اسلام آباد عدالت میں پیش ہونگے،نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں میں پیش ہونگے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی بنچ 21نومبر کو نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، نواز شریف کےہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *