لاہور (پاکستان امیج) سابق کرکٹر سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے سعید اجمل کو عہدہ دینے کی پیش کش کر دی،انہیں قومی ٹیم کا سپن باولنگ کوچ کی ذمہ داری دینے کی توقع ہے۔
دوسری جانب سعید اجمل نے بھی باولنگ کوچ کیلئے حامی بھر لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے بعد فیصلے کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔
Pakistan Image