احمد آباد(پاکستان امیج)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دیکھنے کے لیے احمد آباد پہنچ گئیں۔
کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج کس کے سر سجے گا؟، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1:30 پر ہوگا۔
ایسے میں بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی بیٹی وامیکا کے ہمراہ احمد آباد پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ اور اُن کی بیٹی وامیکا ایئرپورٹ اپنی فلائٹ سے اُتر رہی ہیں۔
انوشکا شرما ہلکے رنگ کے لباس میں نظر آئیں جبکہ اُن کی بیٹی کا چہرہ دل والے ایموجی سے چُھپایا ہوا تھا جوکہ بےبی سیٹر کی گود میں تھیں۔
Anushka Sharma with Vamika at Ahmedabad Airport 😍❤️
(Dm me aake without emoji mt magna)🗿👍🏻#viratkohli #anushkasharma pic.twitter.com/uU7IUUHQR5— 𝙒𝙧𝙤𝙜𝙣🥂 (@wrogn_edits) November 17, 2023
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل موسیقی کی تقریب اور ایئر شو بھی منعقد ہوگا جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا 8 ویں بار جبکہ بھارت چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار چیمپئن بننے والی ٹیم ہے جس نے پانچ مرتبہ 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
Pakistan Image