ایمان مزاری کا جوڈیشل ریمانڈ مزید بڑھا دیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کااضافہ کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مبینہ کیس میں ایمان مزاری کو 3 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت حکومتی و ایمان مزاری کے وکلا نے اپنے دلائل دیئے، حکومتی وکیل نے ایمان مزاری کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *