لاہور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ تھا، ایک فیصد نوکری یا کسی کو گھر ملا ہے تو بتا دیں۔
مراد راس نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ساڑھے 3 سال کرپشن میں اضافہ ہوا،ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے منشور پر الگ حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما نے بتایا ہے کہ آج وکلاء کا گروپ اور یوتھ کے نمائندے پارٹی میں شامل ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کسی کام کا نہیں پتہ تھا۔
Pakistan Image