آصف زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

کراچی(پاکستان امیج) سابق صدر آصف زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شاہ چارلس کے یوم پیدائش کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا۔

آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ دونوں شخصیات کے مابین پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
اہم ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *