لاہور میں ڈاکوڈکیتی کیلئے گھر میں گھسے تو بچی کی حاضر دماغی نے بڑے نقصان سے بچا لیا

لاہور(پاکستان امیج )لاہور پولیس نے اقبال ٹاون کے علاقے میں ایک گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو اقبال ٹاؤن میں ڈاکٹر عباد نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔پولیس کے مطابق گھر کی ایک بچی جو چھت پر موجود تھی اس نے فوری طور پر پولیس کو ون فائیو پر ڈاکوؤں کی اطلاع دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ جوابی فائرنگ میں گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکو ہلاک ہو گئے اور جب گھر کے اندر گئے تو ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گھر کے گیراج میں یرغمال بنا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں اہلخانہ اور پولیس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *