’’عمران خان پر لگی دفعات کی سزا عمر قید اور سزائے موت ہے ‘‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کی آبزرویشن

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت مستردکرنےکا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ جرم پراکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والےکو مرکزی جرم کرنےکی طرح ہی دیکھا جائے گا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی پرلگی دفعات میں سزا عمرقید، سزائے موت ہے، شاہ محمود قریشی کوبھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں، عمرقید اور سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دینے میں احتیاط سے کام لیتی ہیں جب کہ اس قسم کےکیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے کہ ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *