ثانیہ مرزا مداحوں کی شکر گزار، پیغام جاری کردیا

دبئی (پاکستان امیج) سابق ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مداحوں کا شکریہ ادا کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹیس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں اذہان والدہ کو پیار کررہے ہیں اور ساتھ میں ٹیبل پر کیک رکھا ہے۔انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں واٹس ایپ سٹوریز، پوسٹس پر اور ذاتی طور پر ہر اس شخص کے لیے جو ہر جگہ سے جشن منانے آیا تھا ان تمام محبتوں اور خواہشات کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘

’’عمران خان پر لگی دفعات کی سزا عمر قید اور سزائے موت ہے ‘‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کی آبزرویشن
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ وہ لوگ ہیں جو مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں چند لوگوں کو یاد کیا اور آپ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں۔‘

گزشتہ روز اس سٹار جوڑی کے بیٹے اذہان ملک مرزا کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

شعیب ملک بیٹے کی سالگرہ کے لیے خصوصی طور پر کراچی سے دبئی گئے تھے جہاں انہوں نے خوشگوار ماحول میں اذہان کی سالگرہ منائی۔شعیب ملک نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کے تعلقات کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ ثانیہ مرزا ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بھارت میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *