لاہور (پاکستان امیج) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کو قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر بنا دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق وہاب ریاض دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم منتخب کریں گے تاہم وہ مشیر کھیل پنجاب کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیش کش قبول کر لی اور نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے عبوری چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے اجازت بھی لے لی۔
Pakistan Image