ممبئی (پاکستان امیج) رشمیکا مندانا اور کترینہ کیف کے بعد اداکارہ کاجول کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہو گئی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کاجول کی اس جعلی ویڈیو میں کوئی خاتون کیمرے کے سامنے اپنا لباس تبدیل کر رہی ہوتی ہے، جس کے چہرے پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے کاجل کا چہرہ لگا کر اسے وائرل کر دیا گیا۔
گزشتہ ہفتے رشمیکا مندانا کی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی جعلی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ رشمیکا کا چہرہ جس لڑکی کے جسم پر لگایا گیا، بعد ازاں وہ لڑکی بھی سامنے آ گئی اور اس نے اپنی اصلی ویڈیو بھی پوسٹ کر دی، جو پہلے سے انٹرنیٹ پر موجود تھی۔
اداکارہ کاجول کا چہرہ جس لڑکی کے جسم پر لگایا گیا ہے وہ سوشل میڈیا انفلوئنسر روزی برین ہے، جو ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کافی شہرت رکھتی ہے۔ یہ ویڈیو روزی برین کی طرف سے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر 5جون کو پوسٹ کی گئی تھی، جس میں وہ کیمر کے سامنے لباس تبدیل کر رہی ہوتی ہے۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image