پاکستان سے جیتنا ہے تو کیا کرنا ہو گا؟ میچ سے ایک روز قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل طاقت اس کے بولرز ہیں جو کسی بھی موقع پر میچ کا رخ بدل سکتے ہیں ۔پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ سے قبل ایونٹ براڈکاسٹرز کی جانب سے جاری کردہ تازہ انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں کافی اچھا ٹیلنٹ ہے، وہ ایک کوالٹی ٹیم ہے۔ویرات کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے مضبوط اسٹرینتھ اس کی بولنگ ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں ایسے بااثر اور باصلاحیت بولرز ہیں جو کسی بھی موقع پر اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں ۔ پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

انٹرویو میں ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، کیوں کہ ون ڈے کرکٹ کا چیلنج ان کا بہترین کھیل سامنے لاتا ہے ۔ یہ فارمیٹ ایک بیٹر کا مکمل امتحان لیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ میں ہر سیزن میں پہلے سے بہتر کیسے ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کارکردگی میں تسلسل رہتا ہے کیوں کہ اگر آپ نے صرف ایک پرفارمنس کو ہدف بناکر رکھا تو ایک موقع پر آکر آپ خود سے مطمئن ہو کر محنت کرنا بند کردیں گے ۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کی نظر میں بہتری کی کوئی ڈیفینیشن نہیں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہاں آکر سب کچھ حاصل کرلیا ۔ کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں بہتری لائیں اور اس سوچ کے ساتھ ہی پرفارمنس خود بخود آجاتی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر بروز ہفتے کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *