محمد عامر نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کے بعد ایک اور مشورہ دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے اقدام کی تعریف کی اور انہیں ایک چیلنج کے طور پر اس تبدیلی کو قبول کرنے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اس چیز کو ایک چیلنج کے طور پر لیں، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں ، تاہم ان وجوہات کے بارے سوچنا چاہیے جن کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا اور وہ اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آپ اپنی غلطی نہیں مانتے آپ سیکھتے نہیں ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو وہ ڈومیسٹک میں جاتا ہے اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے بابر کوئی بوڑھے تو نہیں ہوگئے ابھی تو انکا کیریئر پیک پر جانا شروع ہوا ہے۔انہوں نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کے بارے بھی بات کی اور کہا کہ وہ ایک اچھے کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *