(ن) لیگ کے اندرونی اختلاف سے متعلق کیپٹن (ر)صفدر کا بیان سامنے آگیا

پشاور (پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کےصدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ پارٹی کی مثال ایک گھر کی ہے جہاں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، سردار مہتاب اور ظفر اقبال جھگڑا کے آپس میں چھوٹے موٹے ایشوز پر اختلافات ہیں، جماعت میں نظریات کی بنیاد پر اختلافات ہو سکتے ہیں۔

بلور ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو کامیابی کی جانب لے کر جائے گی، نواز شریف کی قیادت میں سب لوگ متحد ہیں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کی پرواہ نہیں کی، 9 مئی کے دن جو ایجنڈا تھا عوام نے دیکھ لیا، اللہ کا شکر ہے کہ ملک بچ گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلور ہاؤس سے بچپن کی یا دیں وابستہ ہیں، نواز شریف کی ہدایت پر بلور ہاؤس آیا ہوں اور غلام بلورسے ملاقات کی ہے۔ غلام بلور کو نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے، بلور خاندان سے گہرا تعلق ہے، نواز شریف بہت جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے، خیبرپختونخوا نواز شریف کا دوسرا گھر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *