حریم شاہ نے ٹی ٹوینٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ’ مشورہ‘ دیدیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بننے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے شائقین کرکٹ کے لیے ایک پوسٹ جاری کی۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ “میں اپنی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُرجوش ہوں، میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے اوپر بھروسہ کیا”۔اُنہوں نے کہا کہ “میں اپنی ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا، ہماری ٹیم کی کامیابی اعتماد، اتحاد اور محنت میں ہے”۔شاہین شاہ نے مزید کہا کہ “ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ہم ایک فیملی ہیں، ہمارے اندر بھائی چارہ ہے”۔

اس پوسٹ پر جہاں شائقین کرکٹ کی جانب سے تبصرے کیے گئے تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ ہر بار کی طرح اس بار بھی خاموش نہ رہ سکیں۔حریم شاہ نے شاہین آفریدی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “داماد صاحب! سیاست سے زیادہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *