ملتان میں شادی کی تقریب میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، افسوسناک خبر

ملتان(پاکستان امیج)ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکا اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملتان میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ جس دوران نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکا اور خاتون جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب حافظ آباد میں ملزمان اور پولیس کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم محبوب عرف بوبا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *