احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور(پاکستان امیج)احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی پراسیکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کررہے ہیں، عدالت مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوتے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *