اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، خدارا آئین پر عمل کیا جائے،پاکستان کے عوام کو بنیادی حقوق دیئے جائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ جب اپنے ملک میں انتشار پیدا کیا جائے تو بیرونی مداخلت ہوتی ہے،ساری اسلامی دنیا کو دیکھیں ان میں بھی یہی ہوا،لیبیا، افغانستان، مصر، عراق میں انتشار پیدا کیا اور بیرونی مداخلت نے ملک تباہ کردیئے،ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، سبق سیکھنا چاہئے،ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل کا ٹرائل کوئی ٹرائل نہیں ہوتا یہ خفیہ ہوتا ہے۔
Pakistan Image