نواز شریف نے برطانوی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت غزہ میں جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔

لاہور میں نواز شریف سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، نواز شریف نے انہیں شاہ چارلس سوئم کی سالگرہ پر مبارکباد کاپیغام دیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے اوورسیز ترقیاتی اعانت میں کمی باعث تشویش ہے، برطانوی حکومت یہ امداد بڑھائے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوچکے ہیں، برطانوی حکومت غزہ میں جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *