عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار، وعدہ معاف گواہ بھی مل گئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو دونوں کے خلاف اہم شواہد بھی مل گئے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے، اور نیب کی جانب سے دونوں کےخلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا گیا ہے، نیب کو چئیرمن پی ٹی آئی کے خلاف اہم شواہد مل گئے ہیں، عمران خان پر اختیارات کا ناجائزاستعمال اور بے نامی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں، اور اس کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی، بشری بی بی کے علاوہ فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو بھی نامزد کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے والے افسران اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کام کرنے والے اہم سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے 7 سے 8 بیورو کریٹ وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی مدد سے نیب افسران کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے ہیں اوربیرون ملک سے بھی کک بیکس کے شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں چئیرمن نیب کی اجازت سے باقاعدہ ریفرنس درج کردیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *