چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں،پرویز الٰہی

راولپنڈی(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا،چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کیلئے بندے نہیں ہیں،ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے،اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *