منڈی بہاؤ الدین میں 13 سالہ لڑکے سے کئی بار مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار کرلیاگیا

منڈی بہاؤ الدین (پاکستان امیج) منڈی بہاؤ الدین میں 13 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر کئی بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے سے متعلق بچے کی بیوہ ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے علاقے چک 30، شادیوال کی بیوہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ گاؤں کے 4 لڑکوں نے اس کے بیٹے کو 6 ماہ قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے بیٹے کو کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی اور متعدد بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ملزمان نے سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو وائرل کردی تھی، والدہ کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کے بعد مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر 3 ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *