لاہور (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے اہم رہنما ذوالفقار عرف زلفی بخاری نے فرخ گوگی کی مبینہ کرپشن سے متعلق موقف پیش کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر مملکت زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ فرخ گوگی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر انہوں نے واقعی کرپشن کی ہے تو سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کورکمانڈر (جناح) ہاوس لاہور میں جلاو گھیراو سمیت 9 مئی واقعات کی مذمت کر دی تھی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات بنانے میں عمران خان کے قریبی رفقا بھی شریک رہے، ایک شخص ملک چھوڑ کر چلا گیا تو دوسرا وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سونپنے پر عمران خان کو غلطی کا احساس ہو گیا تھا مگر بعد میں ان کو ہٹانا مناسب محسوس نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کیلئے پلان پر عمل شروع ہو گیا، تحریک انصاف کو 50 فیصد لیول پلیئنگ فیلڈ ملی تو انتخابات میں کامیاب ہو جائیں گے۔
Pakistan Image