اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کے بغیرمحرم حج پر جانے سے متعلق تاریخی فیصلہ دے دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب میں کہا ہے کہ جس عورت کو سفر اور حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے۔ کونسل نے اپنی رائے دی کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے۔ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے، تاہم عورت کے والدین موجود ہونے یا شادی شدہ ہونے کی صورت میں ان کی اجازت لازمی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *