اسلام آباد (پاکستان امیج ) پاکستان ذمے دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ “جیو نیوز ” کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رائے عامہ کی ہمواری میں حکومتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جدید دور میں پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا، چین نے معاشی طور پر ترقی کر کے دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے۔
Pakistan Image