اہم خبر ۔۔۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل سے قبل بی سی سی آئی پر بڑا الزام لگ گیا

لندن (پاکستان امیج ) بھارتی کرکٹ بورڈ پر انگلیاں تو ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی اٹھ رہی ہیں لیکن اب جب عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل ہونے جا رہا ہے تو اس سے قبل ہی بی سی سی آئی پر بڑا الزام لگ گیا۔”جیو نیوز ” کے مطابق برطانوی میڈیا نے بی سی سی آئی پر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے سیمی فائنل کی پچ تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل میچ کی پچ تبدیل کی، بھارتی بورڈ نے ورلڈکپ میں2 بار استعمال ہونے والی پچ کو ایک بار پھر استعمال کرنےکا فیصلہ کیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے سپینرز کیلئے سازگار پچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے سپینرز کو مدد مل سکے، ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں سیمی فائنل کیلئے پچ نمبر 7 استعمال ہونی تھی جو کہ پہلے استعمال نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی وکٹ بھی تبدیل کی گئی، ایونٹ منیجر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پچ نمبر 7 پر کھیلا جانا تھا تاہم یہ میچ پچ نمبر 5 پر کھیلا گیا۔ پچ کی تبدیلی آئی سی سی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت ناک آؤٹ میچز میں آج تک نیوزی لینڈ سے نہیں جیت سکا، خدشہ ہے بی سی سی آئی فائنل میچ کیلئے احمد آباد سٹیڈیم میں بھی ایسا کر سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *