آپ کا اتنا پیٹ کیوں نکلا ہوا ہے،چیف جسٹس پاکستان کا پولیس اہلکار سے استفسار

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں 9سالہ بچے کے قتل کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کے پی پولیس اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ کا اتنا پیٹ کیوں نکلا ہوا ہے،آپ ایک فورس ہیں،ایک زمانے میں بیلٹ ہوتی تھی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مردان میں 9سال کے بچے کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پولیس نے تحقیقات پر کچھ کام نہیں کیا،سپریم کورٹ کو مجسٹریٹ کی عدالت بنا دیا گیا ہے،یہ کوئی مذاق ہے، دلائل نہ ہوں اور ہم بس وکیلوں کی شکلیں دیکھتے رہیں،کیا ایک فائل اتنی بھاری تھی کہ 2افسران کے پی سے اسلام آباد آئے؟پٹرول اور ٹی اے ڈی مفت جبکہ واٹس ایپ سے پرنٹ نکالنا مہنگا ہے؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ عوام پولیس کو کیوں پال رہی ہے؟ایک بچہ مر گیا اور پولیس کی تفتیش کا حال یہ ہے،ناقص تفتیش کرکے کہتے ہیں کہ عدالت نے ملزم چھوڑ دیا، غریب کا بچہ تھا اس لئے پولیس نے سنجیدگی سے تفتیش کرنا ضروری نہیں سمجھا۔

چیف جسٹس نے کے پی پولیس اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ کا اتنا پیٹ کیوں نکلا ہوا ہے،آپ ایک فورس ہیں،ایک زمانے میں بیلٹ ہوتی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *