لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کس کھلاڑی کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کی ؟

لاہور (پاکستان امیج) پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کردی ہے ۔

اپنے بیان میں عاطف رانا نےکہا ہے کہ شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری دی جاتی ہے تو وہ اپنا بیسٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلے چار سیزن پرفارم نہ کرسکا تھا، شاہین آفریدی کو جب ہم نے کپتان بنایا تو انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو کوئی نہ کر سکا، شاہین آفریدی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بہترین بولر رہا ہے۔ ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی نے 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پراڈکٹ ہے۔ ہمارا کام گراس روٹ لیول پر بچوں کو پلیٹ فارم دینا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی میری فیملی کی طرح ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *